ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کا حکم
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، حکومتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری سکیموں، فنڈز کے استعمال، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور عوامی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔