قائم مقام امریکی سفیر کا دورہ نیوٹیک ، تعاون بڑھانے کا عزم

قائم مقام امریکی سفیر کا دورہ نیوٹیک ، تعاون بڑھانے کا عزم

مائننگ سیکٹر کو صنعتی ترقی، جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے خواہا ں ،نیٹلی بیکر

اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے ) پاکستان میں تعینات امریکی قائم مقام سفیرنیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تعاون کے ذریعے مائننگ سیکٹر کو صنعتی ترقی، ہنرمند روزگار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار اقتصادی نمو سے جوڑنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیوٹیک ہیڈکوارٹر زکے دورے پر کیا ، نیٹلی بیکر نے سینٹر آف ایکسیلینس کا دورہ بھی کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ڈکوٹا سکول آف مائنز اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کے حالیہ دورے کے بعد پاکستان میں مائننگ اور صنعتی افرادی قوت کے شعبے میں تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ، یہ شراکت داری صرف معدنیات کے حصول تک محدود نہیں بلکہ مہارتوں کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی، حفاظتی نظام اور ادارہ جاتی استعداد بڑھانے پر بھی مرکوز ہے ۔ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر مائننگ سیکٹر کو صنعتی ترقی، ہنرمند روزگار اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کا خواہاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں