میاں چنوں :مویشی منڈی میں امدادی کیمپس مکمل فعال
ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشیدکا دورہ ،منڈی میں انتظامات ، سہولیات کاجائزہ لیاشہریوں میں آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے بیگز بھی تقسیم
میاں چنوں (سٹی رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں قائم 6عارضی مویشی منڈیوں میں شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشیدکاکہناتھاکہ مویشی سیل پوائنٹس پر محکمہ صحت، لائیو سٹاک اور ریسکیو 1122کے کیمپس مکمل طور پر فعال ہیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے گزشتہ روز عارضی مویشی منڈی میاں چنوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ملیحہ رشید نے محکمہ صحت، لائیو سٹاک اور ستھرا پنجاب پروگرام کے کیمپس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے آگاہی کیمپ میں شہریوں میں آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے بیگز بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے بیوپاریوں اور خریداروں سے ملاقات کرکے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار مقامات، صاف اور ٹھنڈے پانی جبکہ رات کے وقت مناسب روشنی کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔