ہر پاکستانی کو پاک چین دوستی پر فخر ہے :ڈی سی صبا اصغر

 ہر پاکستانی کو پاک چین دوستی پر فخر ہے :ڈی سی صبا اصغر

چین کے ساتھ دوستی قیامت تک قائم رہے گی‘ ڈی پی او دوست محمد کھوسہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ دفتر کے سبزہ زار میں پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر اور ڈی پیا وکیپٹن (ر) دوست محمد نے خصوصی شرکت کی۔ پرچموں کی کشائی کی گئی ، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی اور پاک چین دوستی پر جذبات کا اظہار کیا۔ صبا اصغر نے خطاب کرتے کہا پاک چین دوستی کا جشن پورے پاکستان میں منایا جا رہا ہے ۔ ہر پاکستانی کو پاک چین دوستی پر فخر ہے ، دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے ۔ڈی پی او نے خطاب میں کہا چین کے ساتھ دوستی تاقیامت قائم رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں