تاجربرادری کی کاوش ،میلسی میں تاجدار ختم نبوت چوک کا افتتاح

تاجربرادری کی کاوش ،میلسی میں تاجدار ختم نبوت چوک کا افتتاح

میلسی (نامہ نگار) میلسی میں تاجربرادری کی کاو ش سے تاجدار ختم نبوت چوک کا افتتاح کردیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، میلسی کی تاجر برادری نے ہمیشہ شہر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ سید شیراز حسین کاظمی ،وسیم احمد شیخ ،سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ اور مہر عبدالغفار نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، لیاقت علی گجر، سجاد احمد سعیدی، حیدر خان، عمران اقبال، محمد جہانگیر ہاشمی، ملک مقبول احمد ملتانی، مہر راشد، میاں عدیل، ڈاکٹر نعمان، راؤ وسیم، حاجی گل محمد، خالد محمود، حافظ شاہد، عبدالمجید مونی، کریم خان، شیخ اکبر، ساجد شاہ، سید شہزاد کاظمی، شعیب چوغطہ، شاہ نواز خان جوئیہ اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں