صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ کی مؤثر نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

 صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ کی مؤثر نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ کی مؤثر نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم شہری کسی شکایت یا فوری معاونت کے لیے کنٹرول روم رابطہ کر سکیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کی مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ،کنٹرول روم کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بابر شہزاد رانجھا کریں گے ، جو عید کے تینوں دن 24 گھنٹے فعال رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹرول روم 27 سے 29 مئی تک مسلسل کام کرے گا۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال، شکایت یا فوری معاونت کے لیے کنٹرول روم نمبر 048-9230043 پر رابطہ کر سکیں گے ۔جبکہ مختلف شفٹس میں افسران و عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا تاکہ عوامی مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈیوٹی شیڈول کے مطابق پہلی شفقٹ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک خدمات انجام دے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی، ٹریفک نظم و ضبط اور حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں