ڈپٹی کمشنروہاڑی کا امتحانی مرکز اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام ،صفائی بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری
وہاڑی(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایچ بلاک میں قائم انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز کا دورہ کرکے امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی، پانی اور دیگر سہولیات کو چیک کیا اور شفاف امتحانات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے غلہ منڈی، ریل بازار اور مختلف پارکس میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔