کیو ڈی پی ایس کے طلبہ نے شاندار کارکردگی دکھائی:ڈی سی
مہمان ِخصوصی نوید احمد کا پو زیشن ہولڈرطلبہ کو تقسیم ِ انعامات تقریب سے خطاب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائد اعظم ڈویژ نل پبلک سکول کے بہت سے طلبہ نے پورے پنجاب میں پوزیشن حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا ہے ،طلبہ کی شاندارکارکردگی قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی بہترین پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کیا۔تقریب سے پرنسپل انعم سعید،ڈائریکٹر ڈریم گارڈن قیصر گل،ممبر بورڈناصر محمود، ایم صفدر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا یعنی والدین کو چاہئے نماز قائم کریں کتب کا مطالعہ کریں تاکہ بچے آپکے نقش قدم پر چلیں،ماں کی گود ہی بچوں کی تربیت گاہ ہوتی ہے ۔خدارا موبائل فونز بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، ان نونہالوں نے ہی مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے ۔پرنسپل انعم سعید کی کوششوں سے قائد اعظم ڈویژنل سکول وزیرآباد کی بہترین درسگاہ بن چکی ہے ۔اس موقع پر طلبہ نے ٹیبلو، ملی نغمے پیش کئے جنہیں حاضرین نے سراہا۔تقریب کے اختتام پر مہمانان ِخصوصی نے پو زیشن ہولڈربچوں کوانعامات تقسیم کئے ۔