جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا میاں مقصود احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا میاں  مقصود احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، نائب امرا ذکر اللہ مجاہد، نصر اللہ گورائیہ، رانا عبدالوحید، نائب قیمین رانا تحفہ دستگیر، رحمت اللہ وٹو، اویس گھمن، مہر بہادر خان۔۔۔

باسم سعید،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رہنماؤں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ میاں مقصود احمد ایک مخلص، دیانتدار، باکردار اور نظریاتی شخصیت تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں