سروسز ہسپتال میں مریضوں کاسامان چوری کرنیوالے 2ملزم زیرحراست
لاہور(کرائم رپورٹر )شادمان پولیس نے سروسز ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے موبائل فون اور نقدی چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق واردات کے بعد ایس ایچ او شادمان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیج کی مدد سے ملزمان فرقان اور شہزاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔