پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پروقار تقریب

پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پروقار تقریب

پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پروقار تقریبکمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تاریخی اور یادگار موقع پر ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام کمشنر آفس کمپلیکس میں ایک پروقار مگر سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب ، ایس پی انویسٹیگیشن عمران عباس چدھڑ اور دیگر سول پولیس و انتظامی افسران نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے دیگر افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر پولیس بینڈ نے قومی دھنیں بجا کر تقریب کو حب الوطنی اور پاک چین دوستی کے رنگوں سے بھر دیا۔

 اس موقع پر کمشنر سرگودھا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی محض سفارتی تعلقات نہیں بلکہ باہمی اعتماد، اخلاص اور لازوال رفاقت کی روشن مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر نہایت فخر، خوشی اور قلبی وابستگی کے ساتھ اپنے چینی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط، مستحکم اور تابندہ ہوئی ہے ۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و معاشی ترقی میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اس لازوال دوستی کا عظیم شاہکار ہے جس نے پاکستان میں ترقی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں