چنیوٹ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈپارٹمنٹ کا اجلاس

چنیوٹ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈپارٹمنٹ کا اجلاس

بیوٹیفکیشن، پرائس کنٹرول، گداگری کے خاتمے ، ٹریفک مینجمنٹ حوالے سے فیصلے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک آرمی کے میجر عدنان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز، اور مختلف محکموں کے افسران سمیت سکیورٹی اداروں، کسٹمز، ایکسائز، نارکوٹکس، پیرا، انڈسٹریز، سول ڈیفنس، سیکرٹری آر ٹی اے ، ٹریفک پولیس اور ہائی وے پولیس کے افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی و انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا جن میں بیوٹیفکیشن، پرائس کنٹرول، گداگری کے خاتمے ، ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خلاف آپریشن، سیف سٹی پراجیکٹ، ہورڈنگ، اسمگلنگ کی روک تھام، غیر معیاری پٹرول و ایل پی جی کی فروخت کے خلاف کارروائیاں اور بجلی چوری جیسے امور شامل تھے۔

اس کے علاوہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور محرم الحرام کے انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے ، باہمی رابطہ مضبوط کرنے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔اجلاس میں شہری مسائل کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ عوامی ریلیف کے اقدامات کو تیز اور مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں