پیرا فورس روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں تیز کرکے اپنا ٹارگٹ حاصل کریں،ڈپٹی کمشنرخوشاب

 پیرا فورس روزانہ کی بنیاد پر  کاروائیاں تیز کرکے اپنا ٹارگٹ  حاصل کریں،ڈپٹی کمشنرخوشاب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ضلع خوشاب میں ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کے تدارک کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹڑیٹوں کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا

 جس میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو معمول پر رکھنے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں سمیت تمام ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ پیرا فورس پر ایکسٹرا ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں تیز کرکے اپنا ٹارگٹ اچیوکریں اورروز مرہ کی اشیا خودرنوش کی خریداری سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنائی جائے انہوں نے چاروں تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوروزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کرنے اور یومیہ کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اسسٹنٹ کمشنرز کو غیر قانونی سگریٹ اور پٹرولیم مصنوعات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اورچاروں تحصیلوں میں ڈاگز کلنگ کی کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدائت کی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں