اے سی کا فاطمہ جناح فیملی پارک اور ماڈل بازار بھیرہ کا تفصیلی دورہ

اے سی کا فاطمہ جناح فیملی پارک  اور ماڈل بازار بھیرہ کا تفصیلی دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے فاطمہ جناح فیملی پارک اور ماڈل بازار بھیرہ کا تفصیلی دورہ کیا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں، فیملیز اور بچوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے فاطمہ جناح فیملی پارک میں صفائی ستھرائی، لائٹنگ، سیکیورٹی اور فیملیز کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ ماڈل بازار میں بچوں اور فیملیز کے لیے لگائے گئے مختلف اسٹالز، کھانے پینے کی اشیاء، خریداری کی سہولیات اور مجموعی انتظامات کو چیک کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے متعلقہ عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ خصوصاً بچے اور فیملیز عید کی خوشیوں سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین تفریحی اور خریداری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں