ریسکیو 1122سرگودھا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ریسکیو 1122سرگودھا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ریسکیو 1122سرگودھا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لیریسکیو سروس مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھتے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 سرگودھا نے سال 2025 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ، جسے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد پبلک کیا گیا، کے مطابق ضلع سرگودھا نے مختلف کارکردگی کے اعشاریوں (KPIs) میں صوبہ بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 سرگودھا نے ایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیکس اور فائر وہیکلز کے رسپانس ٹائم، درست درجہ بندی پر مبنی ڈسپیچ، گاڑیوں کے ایندھن کی بچت، یوٹیلیٹیز کے مؤثر انتظام، ایمرجنسی گاڑیوں کے کم سے کم ڈاؤن ٹائم، گاڑیوں کی مؤثر مرمت و دیکھ بھال، کمیونٹی ٹریننگز اور ریسکیو سکاؤٹس کی شمولیت جیسے اہم شعبوں میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس شاندار کامیابی کا سہرا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مؤثر حکمت عملی اور بہترین ایمرجنسی مینجمنٹ کو جاتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے اس تاریخی کامیابی پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ اور ریسکیو 1122 کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 سرگودھا نے اپنی انتھک محنت، جذبہ خدمت اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے نہ صرف ضلع بلکہ پورے پنجاب میں سرگودھا کا نام روشن کیا ہے ۔ اہلِ سرگودھا اور کاروباری برادری نے بھی ریسکیو 1122 سرگودھا کی بہترین کارکردگی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ریسکیو سروس مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھتے ہوئے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں