عید سے قبل سرکاری ملازمین ،ورکرز کو تنخواہیں دی جائیں ،کمشنر راولپنڈی

عید سے قبل سرکاری ملازمین ،ورکرز کو تنخواہیں دی جائیں ،کمشنر راولپنڈی

صفائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی آفس میں عید الاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ عید الاضحیٰ کے دوران صفائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل تمام سرکاری ملازمین اور ورکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ ملازمین عید کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضلع میں 24/7 فعال کنٹرول روم قائم کیا جائے جہاں شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران اور عملہ موجود ہو۔ تمام اضلاع میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ حساس مقامات، مویشی منڈیوں، تفریحی مقامات، مساجد، امام بارگاہوں اور اہم شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں