عید پرآلائشیں اٹھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، وزیر بلدیات

عید پرآلائشیں اٹھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عیدالاضحی پر صفائی و آلائش آپریشن کو مؤثر، منظم اور ۔

 بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کو ستھرا ماحول فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غیر قانونی ڈمپنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں عیدالاضحی صفائی آپریشن، آلائشیں اٹھانے ، ملبہ منتقلی، لینڈ فل سائٹس کے انتظامات، شکایتی مراکز اور ہیلپ لائن کی فعالیت سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وسیم شمشاد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، اسپیشل سیکریٹری زین العابدین، پروجیکٹ ڈائریکٹر سوئیپ عثمان معظم اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں