ڈاکٹر خالد مقبول نے گلزارِ ہجری میں نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے۔۔
گلزارِ ہجری کے علاقے میں نادرا کے نئے دفتر (رجسٹریشن سینٹر) کا فیتہ کاٹ کر اور نقاب کشائی کرکے باقاعدہ افتتاح کردیا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی اور جدید ترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہی ایم کیو ایم پاکستان کا بنیادی عزم اور منشور ہے ۔