ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ ،قیادتی ترقیاتی پروگرام کا انعقاد

 ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ  ،قیادتی ترقیاتی پروگرام کا انعقاد

سول افسران کے علاوہ نجی شعبے کے ایگزیکٹوز اور تعلیمی ماہرین کی شرکت ،کارکردگی کا جائزہ پیش

 لاہور(دنیا رپورٹ )نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی ) کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ( ای ڈی آئی ) لاہور میں دو روزہ \"قیادتی ترقیاتی پروگرامII-\" کامیابی سے منعقد ہوا ، ملک بھر سے شرکائکی ایک متنوع جماعت نے شرکت کی، جن میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سول افسران کے علاوہ نجی شعبے کے ایگزیکٹوز اور تعلیمی ماہرین شامل تھے ۔ نمایاں وزارتوں اور محکموں کے کلیدی نمائندوں میں سینیٹ ، قومی اسمبلی ، پاک فضائیہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ،صوبائی اسمبلی پنجاب، وزیر اعظم یوتھ پروگرام، جامعہ پنجاب، جامعہ میانوالی، رِپھاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، انڈس ہسپتال، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) اور NSPP، لاہور شامل تھے ۔ ڈاکٹر نوید الٰہی ڈین EDI نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام پیشہ ورانہ قائدانہ مہارتوں کو مضبوط بنانے اور پبلک سروس میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ کامران احمد ڈائریکٹر EDI نے انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی اور سٹرٹیجک اہداف کا جامع جائزہ پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں