عیدالاضحی ،اوورلوڈنگ اورزائد کرایہ کی وصولی پر کارروائی کا حکم
اڈہ و گاڑی مالکان سمیت ڈرائیوروں کو آگاہی اور پیشگی وارننگ جاری ،سی ٹی او
راولپنڈی (آن لائن) سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے عیدالاضحی کے موقع پر اوورلوڈنگ اورزائد کرایہ کی وصولی پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جس کے لئے عید الاضحیٰ تعطیلات سے قبل ایجوکیشن ونگ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت ایجوکیشن ونگ نے اڈہ و گاڑی مالکان سمیت ڈرائیوروں کو اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ پر سخت کاروائی کے حوالے سے آگاہی اور پیشگی وارننگ جاری کر دی ہے کہ اڈہ مالکان کرایہ نامہ کو اڈوں اور گاڑیوں کے اندر آویزاں کریں زائد کرایہ کی وصولی اور اوور لوڈنگ کی شکایت پر سخت کاروائی کیجائے گی سی ٹی او کے مطابق اوور لوڈنگ کے ذریعے انسانی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔