جنگل میں بار بی کیو،بون فائر سے اجتناب کی ہدایت

جنگل میں بار بی کیو،بون فائر سے اجتناب کی ہدایت

اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے شہری تعاون کریں ،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) مارگلہ ہل نیشنل پارک کے مختلف مقامات گولڑہ اور بہارہ کہو رینج میں لگنے والی آگ ،چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف کی ہدایت پر انوائرمنٹ ونگ اور آئی سی ٹی افسران نے فیلڈ میں رہ کر تمام آپریشنز کی ازخود نگرانی کی۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ فائر سیزن میں مارگلہ ہل نیشنل پارک میں جلتے سگریٹ کے ٹکڑے ،کوڑا کرکٹ اور شیشے کی بوتلیں پھینکنے سے پرہیز کریں۔ اسی طرح جنگل میں بار بی کیو اور بون فائر سے اجتناب کریں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے مارگلہ ہل نیشنل پارک کے تحفظ میں شہری ہمارا ساتھ دیں۔ آگ لگنے کے واقعات کی باقاعدہ تحقیقات کی جائے اور ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں