عید سے اب تک 75 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل

عید سے اب تک 75 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل

غیر معمولی رش کے باعث 200 سے زائد اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ،سی ٹی او

مری (نمائندہ دنیا) عیدالاضحی کی تعطیلات اور لانگ ویک اینڈ کے دوران ملکۂ کوہسار مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے جبکہ مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے سیاحوں کے غیر معمولی رش کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس مری کی مؤثر حکمت عملی کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار ہے ،چیف ٹریفک آفیسر مری منیر ہاشمی نے بتایا کہ عید کے پہلے روز سے اب تک 75ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں سیاحوں کی بڑی تعداد کے باوجود مال روڈ، جی پی او چوک، کشمیر پوائنٹ، مری ایکسپریس وے اور دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ہے ، سٹی ٹریفک پولیس مری کے 200سے زائد اہلکار شہر کے مختلف مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں