اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد محمود کی نماز جنازہ ادا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد محمود انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی ۔۔۔
جس میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، سینئر پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔