ایراسمس پلس پروگرام: 98 پاکستانی طلبہ کا انتخاب، پاکستان مسلسل پانچویں سال سرفہرست ممالک میں شامل
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبے میں ایراسمس پلس پروگرام کے تحت تعاون مسلسل مضبوط ہو رہا ہیجو علمی معیار، طلبہ و نوجوانوں کی نقل و حرکت،تحقیقی اشتراک اور۔۔۔
صلاحیت سازی کے مشترکہ عزم پر مبنی ایک دیرینہ اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے ۔پاکستانی سفارت خانے نے برسلز میں 98 منتخب اسکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں کا انتخاب دونوں فریقوں کے درمیان تعلیمی تعاون کی گہرائی کا ثبوت ہے ۔، پاکستان کا مسلسل پانچویں سال عالمی سطح پر سرفہرست ممالک میں شامل ہونا پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور پاکستان-یورپی یونین علمی شراکت داری کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کا مظہر ہے ۔