ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام آگاہی واک
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عالمی یومِ ماحولیات پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام ماحول کے تحفظ اور صفائی کے ۔۔۔۔
فروغ کے لیے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر، افسران، سپروائزری سٹاف اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ واک کے دوران شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ مختلف بازاروں اور رہائشی علاقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے عوام کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی گئی۔