تمام حساس پوائنٹس پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی ملیحہ سحر نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے۔۔۔۔
موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ مرکزی روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ۔انہوںنے پولیس انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ تمام حساس پوائنٹس پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔جلوس کے راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنا ئی جا ئے ،شرکا کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد ہی جلوس کے اندر جانے کی اجازت دی جائے ۔