ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کا زیر تعمیر ڈبل روڈ کا دورہ، کام مکمل کرنیکی ہدایت

ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کا زیر تعمیر ڈبل روڈ کا دورہ، کام مکمل کرنیکی ہدایت

ایکسین ہائی وے اصغر علی کی منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے موٹروے ایم-3 اور ایم-4 کے درمیان زیر تعمیر ڈبل روڈ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر منصوبے کے معیار اور رفتار کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین ہائی وے اصغر علی نے انہیں منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے کو اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر ڈبل روڈ کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں