سیالکوٹ :مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سیالکوٹ :مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

کارروائی کے دوران 3مستقل ‘43عارضی تجاوزات ختم‘سامان بھی ضبط کر لیا گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مستقل اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 3مستقل تجاوزات مسمار کی گئیں جبکہ 43عارضی تجاوزات ختم کر دی گئیں۔ اسکے علاوہ 10ترپالیں ضبط کی گئیں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 30ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیمیں شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر کسی قسم کا ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تجاوزات شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ اور ٹریفک مسائل کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ان کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔چیف آفیسر زبیر وٹو نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایات کے مطابق تمام انفورسمنٹ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود رہ کر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک رکھا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں