گجرات :ناجائز قابضین سے 1500کنال اراضی وا گزار

گجرات :ناجائز قابضین سے 1500کنال اراضی وا گزار

سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی:انتظامیہ

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعیِن قریشی کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات، اے ڈی سی آر گجرات اور پیرا فورس گجرات نے موضع سرخپور، ضلع گجرات میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 1500کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک غیر موضعی چودھری مبینہ طور پر سرکاری زمین مختلف افراد کو فروخت کرتا رہا۔انتظامیہ کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ایک کسان نے تقریباً چھ سے سات ماہ قبل مذکورہ چودھری سے 40 لاکھ روپے میں زمین خریدی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چودھری کو متاثرہ کسان کی رقم فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ۔ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس گجرات کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قومی املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں