پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
جائز حقوق اور مطالبات کے حصول کیلئے متحد منظم اور پرعزم ہیں:رہنمائوں کا خطاب
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )پنجاب بھر کی طرح انجمن پٹواریان و گرداوران تحصیل علی پور چٹھہ کی قلم چھوڑ ہڑتال 25ویں روز میں داخل رجسٹرڈ حقدران زمین کو نشاندہی موٹیشن فردجات اور ہرقسم کے انتقالات کیساتھ ساتھ حکومتی قرضہ جات سیکمیز اپنا گھر اپنی چھت زرعی قرضہ جات و دیگر درجنوں سکیموں میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا قانون گوئی جامکے چٹھہ ورپال چٹھہ علی پور چٹھہ احمد نگر چٹھہ کے 62 پٹواری 25 ویں روز بھی قلم چھوڑ اور دفاتر تالہ بندی ہڑتالی کیمپ میں موجود جبکہ انجمن پٹواریاں کا صوبائی قیادت کے احکامات کی روشنی میں ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ہم اپنے جائز حقوق و مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرتے ہیں اور اپنی صوبائی قیادت کے ساتھ ہیں ہمایوں ندیم چٹھہ محمد ارشد رندھاوا اور مختار احمد ودھن کا اظہار خیال احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن پٹواریان کے جنرل سیکرٹری ہمایوں ندیم چٹھہ نے کہا کہ اپنے جائز حقوق اور مطالبات کے حصول کیلئے متحد منظم اور پرعزم ہیں ہڑتالی کیمپ میں پٹواریاں گرداورز محمد شاہزیب محمد مدثر فیض احمد چیمہ مختار احمد محمد ارشد کے ہمراہ درجنوں دیگر پٹواری موجود تھے ۔