پرائمارک گلوبل کمپنی کپاس کی معیاری پیداوار میں اہم کردار ادا کریگی ، وزیر زراعت پنجاب

  پرائمارک گلوبل کمپنی کپاس کی معیاری پیداوار میں اہم کردار ادا کریگی ، وزیر زراعت پنجاب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور دیگر ممبران شامل تھے ۔۔

 نے پرائمارک گلوبل کمپنی کے آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پرائمارک گلوبل کمپنی کے تعاون سے صوبہ میں کپاس کی کوالٹی پروڈکشن کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ، پرائمارک گلوبل کمپنی پنجاب میں کپاس کی معیاری پیداوار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں