پولیس افسر عوامی شکایات کا ازالہ یقینی بنا ئیں،آ ئی جی اسلام آباد

پولیس افسر عوامی شکایات کا ازالہ یقینی بنا ئیں،آ ئی جی اسلام آباد

شہریوں کے تحفظ، سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جا ئے ، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔آئی جی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری، فوری اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے ، جرائم کے مؤثر تدارک، ٹریفک کے بہتر انتظام، شہریوں کے تحفظ اور سروس ڈلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنا ئے جا ئیں ، پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے ۔بعد ازاں آئی جی نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادکا دورہ کیا، انہوں نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے بھرتی عمل کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااور افسران کو امیدواروں کے لئے پرامن، منظم اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں