ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال ، سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور علاج معالجے کے مجموعی نظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار، ڈاکٹرز و طبی عملے کی کارکردگی اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔