راولپنڈی: 5ملزم گرفتار،کلو چرس 10لٹر شراب اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس، 10لٹر شراب اور۔۔۔۔
اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 374 گرام چرس ، سول لائنز پولیس نے ایک ملزم سے 10لٹر شراب برآمد کی ، تھانہ وارث خان، واہ کینٹ اور دھمیال پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔