اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں ،7ملزم گرفتار، منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں ،7ملزم گرفتار، منشیات ،اسلحہ برآمد

شمس کالونی، کرپا، سہالہ اور نیلور میں کارروائیاں، 755گرام آئس، 5پستول پکڑے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس شمس کالونی، کرپا، سہالہ اور تھانہ نیلور پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 755گرام آئس، 1کلاشنکوف اور مختلف بور کے 5عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں