راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار 3ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار 3ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2ارکان زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (این این آئی) تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں گزشتہ رات موٹرسائیکل سوار 3ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2ارکان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں گزشتہ رات موٹر سائیکل سوار 3ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2ارکان زخمی حالت میں گرفتار، شہریوں سے چند روز قبل گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹرسائیکل اور آئی فون برآمد ہوا۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت دانش اور محمد حسین کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ڈاکو دانش اسلام آباد کے ڈکیتی کے مقدمہ کا اشتہاری ہے۔ گرفتار ڈاکو قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی، وہیکل چوری اور درجنوں دیگر مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں