دودھ کے نام پر کیمیکل ملا زہر عوام کو دیا جا رہا، پی ٹی آئی کسان ونگ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے عالمی یوم تحفظ خوراک کے موقع پرکہا ہے کہ۔۔۔
محفوظ اور صحت مند خوراک تک رسائی اور غذائی تحفظ عوام کی پہنچ سے دور جبکہ کسان رسوائی کا شکار بن رہے ہیں۔ دودھ کے نام پر کیمیکل ملا زہر عوام بالخصوص بچوں کی رگوں میں اتارا جا رہا ہے اورخالص دودھ پیدا کرنے والے مویشی پال کسانوں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے۔