اٹک، پولیس کا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے فلیگ مارچ
اٹک (اے پی پی) اٹک پولیس نیمحرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینا، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کی مثر موجودگی کو یقینی بنانا اور شرپسند عناصر کو قانون کی عملداری کا واضح پیغام دینا تھا۔