چکوال،12 سالہ بچے کی سر میں گولی لگی لاش برآمد

چکوال،12 سالہ بچے کی  سر میں گولی لگی لاش برآمد

چکوال(آئی این پی) تھانہ صدر کے علاقہ چتال گاؤں کی آبادی سے دور کھدری سے 12سالہ بچے کی سر میں گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقتول فواد حیدر بعمر 12 سال چتال گاؤں کا رہائشی اور چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، اور لاش آبادی سے دور کھدری میں پھینک دی گئی۔ مقتول فواد حیدر کے والدین کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا تنازعہ نہیں تھا، بچے کے قتل کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں