سرچ آپریشنز، 14مشکوک افراد، 27موٹرسائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز، 14مشکوک افراد، 27موٹرسائیکل تھانے بند

539افراد، 252گھرانوں، 25ہوٹلوں، 22دکانوں، 129گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن، 539افراد، 252گھرانوں، 25ہوٹلوں، 22دکانوں، 239موٹرسائیکلوں اور 129گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 14مشکوک افراد اور 27موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 539افراد، 252گھرانوں، 25ہوٹلوں، 22دکانوں، 239موٹرسائیکلوں اور 129گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 14مشکوک افراد اور 27موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں