محرم الحرام، امن و امان اور سکیورٹی انتظامات، ایس او پیز طے

محرم الحرام، امن و امان اور سکیورٹی انتظامات، ایس او پیز طے

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس کے زیر اہتمام محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں اجلاس ہوا جس کی صدارت سردار بابر ممتاز خان نے کی۔

 شرکا نے محرم الحرام کے دوران قیام امن، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کے شرکا کو واک تھرو گیٹس اور مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی، تمام مجالس اور جلوس محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق مقررہ اوقات اور راستوں پر ہی منعقد ہوں گے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں