ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ میں فراڈ کی کوشش ، دو امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ میں فراڈ کی کوشش ، دو امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (اے پی پی ایف آئی اے کی بھرتی کے عمل کے دوران فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد خود کو کامیاب امیدوار کے طور پر پیش کرنے اور دھوکہ دینے کی کوشش کرنے کے الزام میں دو امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی ایحکام نیاتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یہ واقعہ ایف آئی اے کی مختلف پوسٹوں کے لیے جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ جسمانی برداشت کے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے باوجود مبینہ طور پر کامیاب امیدواروں کے گروپ میں شامل ہوئے اور بھرتی کے عمل کے اگلے مرحلے میں جانے کی کوشش کی جس میں قد اور سینے کی پیمائش بھی شامل تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں