نیو ٹیک کی 2ہزار نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور کلاڈ کمپیوٹنگ کی تربیت مکمل

نیو ٹیک کی 2ہزار نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور کلاڈ کمپیوٹنگ کی تربیت مکمل

اسلام آباد (اے پی پی) نیو ٹیک نے مصنوعی ذہانت (AI) اور کلاڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں 2,000 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے۔۔۔

 جن میں سے 1,703 نے بین الاقوامی سرٹیفکیشن حاصل کی جبکہ 70 فیصد کو روزگار بھی ملا۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ تربیت ہواوے کے اشتراک سے کلاڈ ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات، کلاڈ آرکیٹیکچر اور مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصولوں پر مشتمل تھی۔ پروگرام کے تحت 1,703 شرکا نے بین الاقوامی سرٹیفکیشن حاصل کی جبکہ 70 فیصد کو ملازمتیں مل گئیں۔اس اقدام کے تحت 2,000 شرکا کو معروف تربیتی اداروں بشمول سائبر وژن، کوروٹ (Corvit) اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور کے ذریعے تربیت دی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں