آمدہ بجٹ مکمل طور پر عوام دوست بجٹ ہو گا ،نیلسن عظیم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ مکمل طور پر عوام دوست بجٹ ہو گا۔۔۔
جس میں مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو غربت سے نجات دلوانے کے ساتھ پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کو مدنظر رکھا گیا ہے ، قائد جمہوریت میاں نواز شریف کی قیادت میں میاں شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی طرح مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کو بزدار کے تاریک دور سے نکال کر روشن اور کامیاب پنجاب بنانے کے لیے عملی طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔