سابق تحصیل نائب ناظم سردار ساجد خان کی برسی، خدمات پر خراج عقیدت
مری (نمائندہ دنیا) خطہ کوہسار مری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق تحصیل نائب ناظم سردار ساجد خان مرحوم کی 15ویں برسی کے موقع پر مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات، قبر پر حاضری بھی دی اور دعا مغفرت کی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ سردار ساجد نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، علاقے کی ترقی اور اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے وقف کیے رکھی۔ مقررین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔