اوگی کو مانسہرہ اور ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا پل خستہ حالی کا شکار

اوگی کو مانسہرہ اور ملک کے دیگر حصوں  سے ملانے والا پل خستہ حالی کا شکار

اوگی (نمائندہ دنیا )اوگی کو مانسہرہ اور ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد مرکزی پل نالہ سروڑ پر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوگیا۔۔۔

لیکن مجاز حکام نے خاموشی اختیار کرلی باربارنشاندہی کے باوجود کوئی اصلاح احوال نہ ہوسکا،اس سلسلے میں سابق ناظم یونین کونسل کھٹائی عبد القیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پل کی بنیادوں سے ریت اور مٹی نکالنے کے باعث اس کی ساخت شدید متاثر ہو چکی ہے ، جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں