اٹک ،چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ شیر علی نے لنک روڈ اسماعیل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
اٹک (اے پی پی) چیئرمین واسا پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ چودھری شیر علی خان نے گاں اسماعیل کے لنک روڈ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اہلیانِ علاقہ کی جانب سے اس اہم اور دیرینہ منصوبے کے آغاز پر گہرے تشکر اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ اس سڑک کو جدید ترین معیار کے مطابق کارپٹ روڈ بنایا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو محفوظ اور بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں۔