سید حامد علی شاہ موسوی کی برسی، 11جون کو کنونشن ہوگا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قائد ملت جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ موسوی کی برسی کا مرکزی اجتماع پیام موسوی کنونشن جمعرات 25ذوالحجہ 11جون کو جامعہ المرتضی اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
قائد ملت جعفریہ کے فرزندان آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی اور آغا سید علی روح العباس موسوی کے مطابق پیام موسوی کنونشن میں ملک بھر سے علما کرام، ذاکرین عظام، واعظین، عمائدین ملت، پیروکاران آقائے موسوی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات کے کارکنان شرکت کریں گے۔