سائرہ پیٹر کی یہ کامیابی ثقافتی سفارتکاری کی ایک روشن مثال ،اورنگزیب خان کھچی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے لندن کے تاریخی ہال رائل البرٹ ہال میں پاکستانی صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی شاندار اور تاریخی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے۔۔۔
اسے پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائرہ پیٹر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ ایسے بین الاقوامی پروگرامز پاکستان کی سافٹ پاور کو مضبوط کرتے ہیں اور نوجوان فنکاروں کے لیے نئے دروازے کھولتے ہیں۔ سائرہ پیٹر کی یہ کامیابی ثقافتی سفارتکاری کی ایک روشن مثال ہے ۔