کامسٹیک،ڈریپ اور وزارت صحت کے اشتراک سے سیمینار کل شروع ہوگا
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے زیر اہتمام، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) اور وزارتِ قومی صحت کے تعاون سے۔۔۔
جڑی بوٹیوں، یونانی، ہومیوپیتھک اور روایتی ادویات کی تحقیق، پراسیسنگ اور ادویہ سازی کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش اور سیمینار 9 اور 10 جون کو کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور نمائش کا افتتاح کریں گے ۔